بابراعظم کو نیا کرنے کی ضرورت نہیں وہ ٹیم کی بہترین قیادت کررہے ہیں رمیز راجا

قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے، چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter November 10, 2021
قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے، رمیز راجا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے، بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور میدان میں عاجزی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا جارہا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز سے نبرد آزما ہوکر کامیابی سمیٹی، جیت اور ہار انسان کے ہاتھ میں نہیں مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف میں مبتلا نہیں اور اسی طرز کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں