عالمی مارکیٹ میں مستحکم اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونا  125800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 107853 روپے ہوگئی 


ویب ڈیسک November 10, 2021
فی تولہ سونا  125800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 107853 روپے ہوگئی۔ فوٹو:فائل

KARACHI: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے بڑھ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1825 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 25ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 853 روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1234.56روپے پر مستحکم رہی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں