سری لنکا میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی 16 ہلاکتیں

5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپ میں پناہ لینی پڑی ہے


ویب ڈیسک November 10, 2021
سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سری لنکا میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم اور بجلی معطل ہوگئی۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا جاری ہے جو سیلابی ریلے میں بہہ کر درختوں میں پھنس گئی تھیں۔

بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے تاہم کیمپوں میں پانی اور ادویہ کی کمی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں