پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا التوا حکومت کی شکست ہے شہبازشریف
اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اجلاس ملتوی کرکے عمران صاحب نے اپنی یوٹرن کی روایت قائم رکھی ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا پر کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران صاحب نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ اجلاس جلد بازی میں بلانے اور پھر عجلت میں ملتوی کرنے سے حکومت کی غیرسنجیدگی عیاں ہے قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے. محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے۔ میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے۔