لاہور جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل یونیورسٹی کے عملے کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ہم 2 برس سے ترقی کے نتظر ہیں اور تنخواہوں میں بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں اضافہ بھی نہیں ہورہا، ملازمین کے مطالبات


ویب ڈیسک February 06, 2014
جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل یونیرسٹی کے عملے نے کام چھوڑ کر احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی فوٹو: فائل

جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل یونیورسٹی کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل یونیورسٹی کے عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ کر احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی، ان کا کہناتھا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی گزشتہ دو برس میں ترقی نہیں ہوئی اور ان کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں اضافہ بھی نہیں ہورہا جس کی وجہ سے وہ تنگدستی کا شکار ہیں اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ملازمین مستقلی کے بھی منتظر ہیں۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کے مطالبات پورے کرانے کی بارہا یقین دہانیاں کرائی گئیں ہیں تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |