میڈیکل اسٹورزپربخار کی ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےعثمان بزدار

متعلقہ حکام ادویہ ساز اداروں اور اسٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں، وزیر اعلی کی ہدایات


ویب ڈیسک November 10, 2021
متعلقہ حکام ادویہ ساز اداروں اور اسٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں، وزیر اعلی کی ہدایات۔ (فوٹو: فائل)

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میڈیکل اسٹوروں پر بخار کی ادویات کی دست یابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت و سیکرٹری صحت کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بخار کی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے، اور ان ادویات کی دست یابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ادویہ ساز اداروں اور اسٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے اور متعلقہ ادویات کی طلب و رسد کا باقاعدہ جائزہ لینے کے احکامات بھی جاری کیے۔

وزیراعلیٰ کوصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیلی فون پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے میڈیکل اسٹوروں پر بخار کی ادویات دست یاب ہیں، بعض لوگوں نے حقائق کو مسخ کر کے قلت پیدا ہونے کا پروپیگنڈا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔