
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم پاکستانی کیمپ سے بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
رضوان اور شعیب ملک فلو اور بخار میں مبتلا ہیں،امید ہے صحتیاب ہو کر سیمی فائنل میں حصہ لیں گے،دونوں کی موجودگی ٹیم کے لیے ضروری ہے،ایک اچھا وننگ کمبی نیشن بنا ہوا ہے
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) November 10, 2021
نامور صحافی سلیم خالق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بخار اور فلو میں مبتلا ہیں لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔