ملالہ کے روپ میں خوبصورت اور مہربان جیون ساتھی مل گیا عصر ملک

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس جنرل مینجر ہیں


ویب ڈیسک November 11, 2021
ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس جنرل مینجر ہیں۔(فوٹو: فائل)

امن کی عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے ٹوئٹر پر ملالہ کے لیے جذبات کا اظہار کردیا۔

دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے سرکرداں اور امن کی نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسف زئی کے شریک حیات عصر ملک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ' ملالہ میں مجھے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا دوست نظر آتا ہے، ایک خوبصورت اور مہربان شریک حیات۔ اور میں اپنی بقیہ زندگی ملالہ کے ساتھ گذارنے کے لیے بہت پرُجوش ہوں۔ آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمیں نکاح کی مبارک باد دی۔ اور اپنی کرکٹ ٹیم کی روایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی فتح کا کیک کاٹ رہے ہیں۔'

امن کی عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تقریبِ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'آج میری زندگی کا قیمتی دن ہے، عصر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، نکاح کی سادہ تقریب برمنگھم میں ہوئی۔'

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس جنرل مینجر ہیں۔ انہوں نے لاہور کے ایچی سن کالج اور پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے تعلیم حاصل کی۔ عصر ملک پی سی بی میں نوکری کرنے سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز سے بھی منسلک رہے جن کے لیے انہوں نے ''پلیئر ڈیوپلمنٹ'' پروگرام تیار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں