بابر اعظم ’’اوپر‘‘ ویرات کوہلی ’’نیچے‘‘ جانے لگے
پاکستانی اسٹار نمبر ون بیٹسمین، 4 درجے تنزلی سے بھارتی کپتان کا آٹھواں درجہ
بابر اعظم اوپراور ویراٹ کوہلی نیچے جانے لگے،ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان کی بادشاہت برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 راؤنڈ مکمل ہونے پر تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، بیٹنگ چارٹ کے ٹاپ پر بدستور پاکستانی کپتان بابر اعظم براجمان ہیں، ایڈین مارکرم 3 درجے ترقی پاکر کیریئر بیسٹ تیسرا نمبر سنبھال چکے،ایک درجہ خسارے سے ایرون فنچ چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، محمد رضوان کو لوکیش راہول کی 3 درجے ترقی کے سبب ایک درجہ نیچے چھٹے نمبر پر آنا پڑا، لوکیش نے چھوٹی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کرکے یہ ترقی پائی۔
ویراٹ کوہلی کو ایک ساتھ 4 درجے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب وہ آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں، جنوبی افریقہ کے ریسی وان ڈیر ڈوسین نے 6 درجے کی چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں انٹری دے دی۔ فخر زمان 2 درجہ بہتری سے 48 ویں نمبر پر پہنچ چکے۔
بولرز رینکنگ میں جوش ہیزل ووڈ کی 11 اور ٹم ساؤدی کی 3 درجے ترقی سے ٹاپ 10 میں انٹری کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو 11 ویں نمبر پر جانا پڑگیا۔
سری لنکا کے وانندو ہسارنگا بدستور ٹاپ پر موجود ہیں۔ حارث رؤف کا 20 واں نمبر ہے، شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک درجہ ترقی سے 23 اور24 ویں پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔ آل راؤنڈرز میں افعانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں، شکیب دوسرے اور ہسارنگا تیسرے درجے پر رہے۔