امریکاکی شمالی ریاستوں میں پھر برفانی طوفان ہزاروں پروازیں منسوخ

خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ یا معطل کردی گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر برف کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی متاثر ہوا ہے


ویب ڈیسک February 06, 2014
خراب موسم کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی امریکاکی شمالی ریاستیں ایک مرتبہ پھر برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی شمالی ریاستوں کو ایک بار پھر برفانی طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کنیٹی کٹ میں اب تک ایک فٹ سے زیادہ برفباری ہو چکی ہے جبکہ نیو جرسی میں صورت حال کے پیش ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میساچوسٹس میں برف کی وجہ سے اسکولوں کو بند کر دیا گیاہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ کولوراڈو، کنساس، میسوری، اوہائیو، پینسلوانیہ، میری لینڈ، اور نیویارک میں بھی برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ یا معطل کردی گئی ہیں جس کے باعث لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر برف کی کئی انچ دبیز تہہ جمنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران امریکا میں کئی برفانی طوفان آچکے ہیں جس کی وجہ سے سردی کے 65 سالہ ریاکرڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں