حکومت کھلے دل سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے چوہدری نثارعلی

قوم حکومت اورطالبان کمیٹیوں کی امن کوششوں کے لئے دعا گو ہے،وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک February 06, 2014
حکومت نے دل وجان سے مذاکرات کا عمل شروع کیا، وفاقی وزیر داخلہ۔ فوٹو:فائل

KHAIRPUR: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کھلےدل سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور امن ے لئے مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے روزانہ کی بنیاد پر باہمی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ قوم حکومت اورطالبان کمیٹیوں کی امن کوششوں کے لئے دعا گو ہے، حکومت نے جس طرح دل وجان سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے اسی طرح کھلےدل سے مذاکرات کی حمایت کرے گی، اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے بھی امن کے قیام کے لئے چوہدری نثارعلی کے کردار کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔