ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 130 فیصد ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 9 مریض انتقال کرگئے، این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 9 مریض انتقال کرگئے، این سی او سی . فوٹو : فائل

ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 1.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس کے نتیجے میں 9 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 882 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے637 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔



این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 9 مریض انتقال کرگئے جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 28 ہزار 575 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 751 ہوگئی ہے۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story