اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں مگر کچھ نہیں ہونے جارہا شیخ رشید

انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک November 11, 2021
تحریک لبیک پاکستان سے پہلے روز سے مذاکرات کا حامی تھا، شیخ رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں مگر کچھ نہیں ہونے جارہا۔

راولپنڈی میں گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے پہلے روز سے مذاکرات کا حامی تھا، پہلے معاہدہ میں شامل تھا لیکن دوسرے معاہدہ کا علم نہیں جب یہ منظر عام پر آئے گا تو اس کے بارے میں سب کو علم ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، اپوزیشن صرف ٹی وی ٹی وی کھیلتی ہے، وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا، اللہ کرے سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو ہرا دے، سارے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں