قیدیوں کی منتقلی اورجج کے تبادلے سے 350مقدمات التواکا شکار
لیاری گینگ وار کے 100مقدمات،آفاق احمد سمیت دیگرملزمان کے مقدمات شامل ہیں۔
درجنوں قیدیوں کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کرنے اور سیشن جج کے تبادلے کے باعث350سے زائد مقدمات جس میں حساس نوعیت کے 240 مقدمات ہیں التوا کا شکار ہوگئے۔
ملزمان کے وکلا نے قیدیوں کو واپس کراچی کی جیلوں میں منتقل کرنے سے متعلق درخواستیں دائر کردی ہیں ، تفصیلات کے مطابق پیر کو ملزم مولوی سعید انور کے وکیل محمد جیوانی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الرحمٰن کی عدالت میںدرخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے، قتل ، آتشی مواد اور دستی بم رکھنے کے الزامات میں مبینہ کالعدم مذہبی تنظیم کے مولوی سعید انور ، اخترزمان عرف امیر ، ثمن اﷲ کو عدالت کی اجازت کے بغیر حیدآباد و دیگر جیلوں میں منتقل کردیا ہے انکے مقدمات میں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں مقدمات آخری مراحل میں ہیں گواہوں کے بیانات پر جرح باقی ہے انکے موکلوں کی عدم حاضری کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ مولوی سعید انور کے خلاف درج، قتل ، آتشی مواد رکھنے ، پولیس مقابلہ اقدام قتل کے مقدمات جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔