شکیل آفریدی کی معاونت کے الزام میں معطل کی جانے والی 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز بحال

شکیل آفریدی کی معاونت کے الزام میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی غیر قانوی ہے، پشاور ہائی کورٹ


ویب ڈیسک February 06, 2014
ڈاکٹر شکیل آفریدی نے جعلی پولیو مہم چلائی تھی جس پر انہیں مختلف الزامات پر قید کی سزا سنائی گئی ۔ فوٹو: فائل

KHAIRPUR: پشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی معاونت کے الزام میں معطل کی جانے والی 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بحال کردیا۔

پشاورہائی کورٹ سرکٹ بنچ ایبٹ آباد نے لیڈی ہیلتھ ورکرز آمنہ بی بی اور بختو بی بی کی جانب سے ملازمت سے معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت عالیہ نے دونوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی معطلی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کردیا۔

واضح‌ رہے کہ اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے کے لئے ڈاکٹر شکیل آفریدی نے جعلی پولیو مہم چلائی تھی جس پر انہیں مختلف الزامات پر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ان کی مبینہ معاونت کے الزام میں ان دونوں‌ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو معطل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں