راولپنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، لڑکی کے والد کا بیان


ویب ڈیسک November 11, 2021
نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، لڑکی کے والد کا بیان. فوٹو : فائل

تھانہ گنجمنڈی کے علاقے کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنجمنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لڑکی کے والد فیاض خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کو درخواست دی ہے اور بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال لایا ہوں، لیکن میری نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں