بھارت کےخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سریز کیلئے قومی بلائند کرکٹ ٹیم کا اعلان

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ذیشان عباسی کریں گے جب کہ محمد جمیل نائب کپتان ہوں گے۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ذیشان عباسی کریں گے جب کہ محمد جمیل نائب کپتان ہوں گے۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
بھارت کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔


چیرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سید سلطان شاہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 15 رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹٰم کا اعلان کیا، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لئے ذیشان عباسی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ محمد جمیل نائب کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیم کے اسکواڈ میں عامر اشفاق، محمد توفیق، محمد ظفر، محمد ادریس سلیم، اسرار الحسن، ساجد نواز، انیس جاوید، نثار علی، محمد ہارون، عرفان مجید، محمد اکرم، زاہد محمود اور طارق سموئیل شامل ہیں۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 13 فروری کو پاکستان پہنچے گی جہاں ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 15 فروری کو لاہور میں اور 2 ٹی 20 میچ 16 اور 17 فروری کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جب کہ 3 ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ چیرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے اور موجودہ ٹیم کے ساتھ میدان میں اتر کر روائتی حریف بھارت کو شکست دیں گے۔
Load Next Story