او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر کا مظفرآباد کا دورہ

وفد کو بھارتی مظالم سے بھاگ کر آنے والوں کے لئے سماجی ومعاشی دیکھ بھال کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 11, 2021
وفد کو بھارتی مظالم سے بھاگ کر آنے والوں کے لئے سماجی ومعاشی دیکھ بھال کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو؛فائل

اوآئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر کا مظفرآباد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف الدوبیے کا وفد کے ہمراہ ایل او سی اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئر سفیر بھی وفد میں شامل تھے، سعودی عرب، مراکش، سوڈان، مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی وفد نے تھوٹھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارتی مظالم سے بھاگ کر آنے والوں کے لئے سماجی ومعاشی دیکھ بھال کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وفد کو ایل او سی کی سیکورٹی نگرانی کے میکنزم اور حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

او آئی سی وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ برائے انڈیا پاکستان سے بھی ملاقات کی، سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفد نے ایل او سی کا آنکھوں دیکھا احوال جاننے کے لیے دورے کے اہتمام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں