اسلام آباد ہائی کورٹ نے غریب خاتون کو بغیر فیس بڑا وکیل کرادیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاتون کو کرائے کا بھی بندوبست کرادیا۔


ویب ڈیسک November 11, 2021
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاتون کو کرائے کا بھی بندوبست کرادیا۔

خاتون نے ہائیکورٹ میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وکیل نہ کرسکنے پر شور شرابا کیا تو عدالت نے اس کا نوٹس لے لیا۔

سائل خاتون پانچ بچوں سمیت فیملی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی، تو دیر سے پہنچنے پر کیس ختم ہونے کی وجہ سے خاتون سیخ پا ہو گئی ۔ اس نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت کے باہر شور شرابا شروع کردیا۔

خاتون کے شور پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو چیمبر سے واپس کمرہ عدالت آنا پڑا اور مسئلہ پوچھا تو سائل خاتون نے عدالت میں روسٹرم پر آکر کہا کہ میرے پاس وکیل کے پیسے نہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کمرہ عدالت میں بیھٹے وکیل قیصر امام کو خاتون کا وکیل مقرر کرتے ہوئے خاتون سے کہا کہ یہ قیصر امام بہت بڑے وکیل ہیں اور جج بھی رہے ہیں، قیصر امام کیس کا لاکھ سے زائد لیتے ہیں لیکن آپکا کیس فری میں کریں گے۔

سائل خاتون نے کہا کہ جج صاحب میرے پاس عدالت آنے کےلیے کرائے کے پیسے بھی نہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو کرائے کے پیسے بھی آپ کے وکیل قیصر امام دیں گے۔ خاتون عدالت ختم ہونے کے بعد عدالت سے چلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |