رمیزراجا کا کرکٹ مداحوں کے لئے بڑا اعلان

چھوٹے سے کھلاڑی کومداح بڑا بنا دیتے ہیں،رمیز راجا

فینز کی سپورٹ بہت اہم ہے۔، چیئرمین پی سی بی فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈکے چئیرمین رمیزراجا نے کرکٹ مداحوں کےلئے بڑا اعلان کردیا۔

چئیرمین پی سی بی رمیزراجا کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں بطورکرکٹرآپ سے بات کررہا ہوں اورمجھے پتا ہے کہ شائقین کرکٹ کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔ کرکٹ بورڈ کوکہہ دیا ہے فین انگجیمنٹ کا الگ سے ڈپارٹمنٹ بنا رہے ہیں۔پی ایس ایل، آسٹریلیا میں آپ کوایک الگ طرزکا کرکٹ بورڈ نظرآئے گا جہاں فینز کی ہم خدمت کررہے ہوں گے۔

رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ مداحوں کوای میلز کی جائیں گی۔سیزن کے ٹکٹس دیں گے اور لیزرشوز کریں گے۔انٹرٹینمنٹ اسٹیشنزبنائیں گے۔اندازہ ہے کہ سیکورٹی سے لڑجھگڑکردھکے کھاتے ہوئے مداح اندرآتے ہیں توہم ان کوتفریح فراہم کرنا چاہتے ہیں۔میرا اگلا ٹارگٹ یہ ہے کہ مداحوں کی خدمت ہوکیونکہ مداح ہماری طاقت ہیں۔

رمیزراجا کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے سے کھلاڑی کومداح بڑا بنا دیتا ہے۔کھلاڑی کواچھی پرفارمنس کے لئے پش کرتے ہیں آپ کے لئے دعائیں کرتے ہیں میں صرف ایک چیزچاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم سے ہماری توقعات ہزارگنا بڑھ جائیں اورتوقعات یہ ہیں کہ یہ جتیں گے آسانی سے ہاریں گے نہیں۔


چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ اگرشائقین کی یہ سوچ بھی ہوجاتی ہے توہم بہت کامیاب ٹٰیم بن سکتے ہیں کیونکہ پہلے کیا ہوتا تھا کہ ہم ہارنے کے لئے تیارہوتے تھے اورایک طرح سے ہم پھس سے رہتے تھے۔میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ مداحوں کے ساتھ یہ زیادتی ہوتی تھی کیونکہ ان کا یہ حق ہے کہ جب ٹیم گراؤنڈ میں اترے تویہ بہترین پاکستان کی ٹٰیم ہواورکسی بھی ٹیم کوہراسکے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آج مجھے دومہینے ہوگئے ہیں بطورچئیرمین کرکٹ بورڈ میں نے یہ بات کی ہے کہ چائے پلانے والے سے لے کر چئیرمین پی سی بی تک فیل ہوتا ہے اگرپاکستان نمبرون ٹیم نہیں بنتی تو۔سب کو اس پر طاقت لگانی چاہئیے کہ پاکستان نمبرون کیسے ہوسکتا ہے۔

پی سی بی چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیم کو سہولیات دیں گے،حوصلہ افزائی کریں گےمداح سپورٹ کریں گے۔مداحوں کی سپورٹ بہت اہم ہے۔اگرآپ کی توقعات رہتی ہیں ٹیم سے توجوکم کارکردگی کا پیریڈ ہوتا ہے وہ لمبا نہیں ہوتا آپ جلدی سے اٹھ جاتے ہیں۔

 
Load Next Story