کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی

دھماکا خیزمواد میں بال بیئرنگ، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول اور دیگر چیزیں شامل ہیں، پولیس

دھماکا خیزمواد میں بال بیئرنگ، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول اور دیگر چیزیں شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو:فائل

سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد قبضے میں لے کر شہر میں ہونے والی ممکنہ تخریب کاری کو ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، اور دہشت گردی کی وجہ سے مشہور کوئٹہ کے علاقے سریاب کے قبرستان سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔


پولیس حکام کے مطابق قبضے میں لئے گئے دھماکا خیز مواد میں بال بیئرنگ، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول اوردیگر چیزیں بھی شامل ہیں، جب کہ مطلوبہ جگہ سے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 
Load Next Story