اڈیالہ جیل کے قیدی بھی ٹی ٹوینٹی سیمی فائنل سے لطف اندوز ہوئے
6000 سے زائد قیدیوں کے لیے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگائی گئیں، جیل حکام
پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میچ اڈیالہ جیل میں قیدیوں نے براہ راست میچ دیکھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر میں بڑی اسکیرینیں لگائی گئیں ۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بھی قیدیوں کو براہ راست میچ دکھانے کے انتطامات کیے اور قیدی بھی سیمی فائنل میچ سے لطف اندوز ہوئے۔
جیل حکام کے مطابق 6000 سے زائد قیدیوں کے لیے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگائی گئیں، جیل میں قید خواتین اور کم عمر بچوں نے بھی بھی میچ دیکھا، قیدی میچ کے دوران ہلہ گلہ کرتے رہے تاہم اس دوران تمام بیرکوں کی سیکورٹی سخت رکھی گئی جب کہ براہ راست میچ ٹرانسمیشن کے لیے پاور بیک اپ کا بھی بندوبست بھی کیا گیا۔