سندھ ہائیکورٹ میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ دلانے کیلیے درخواست دائر

سندھ حکومت نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ ادا کرے، ایم کیو ایم


کورٹ رپورٹر November 11, 2021
سندھ حکومت نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ ادا کرے، ایم کیو ایم

نسلہ ٹاور متاثرین کے معاوضے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایم کیو ایم نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سندھ حکومت نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نسلہ ٹاور کے متاثرین سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ متاثرین کو سندھ حکومت کی جانب سے معاوضہ ملنا چاہیے۔ نسلہ ٹاور کو ایس بی سی اے نے تعمیر کی اجازت دی تھی۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایس بی سی اے ایسے پروجیکٹس کی کروڑوں کے فیس وصول کرتی ہے۔ لوگ ایسے مہنگی پراپرٹی لیں اور پھر پتہ چلے کے پراپرٹی غیر قانونی ہے تو لوگ کہاں جائیں گے۔لوگوں کا جو نقصان ہوا ان کے گھر گئے ، انہیں سندھ حکومت مارکیٹ ریٹ کے حساب سے رقم ادا کرے۔ اس بات کو آئندہ یقینی بنایا جائے کہ جو ادارہ تعمیر کی اجازت دے اور وہ غیر قانونی نکلے تو اس سرکاری ادارے کو ذمہ دار قرار دیا جائے۔ جب گجرنالہ اور لیاری ندی کے لوگوں کو حکومت نے معاوضہ دیا تو نسلہ ٹاور سمیت دیگر پروجیکٹس کے متاثرین کو بھی حکومت واجبات ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں