کراچی فش ہاربرمیں کروڑوں روپے مالیت کی 2 کارگو لانچ آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئیں
آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جس پر 10 فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل کی مدد سے ڈھائی گھنٹے بعد قابو پایا گیا، فائر بریگیڈ حکام
فش ہاربر پر کھڑی کارگو لانچ میں پر اسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ساتھ ہی کھڑی دوسری لانچ میں بھی آگ لگ گئی ۔
کراچی میں فشری پر چھوٹی بڑی لانچوں سمیت چھوٹے کارگو جہاز بھی بنائے جاتے ہیں، ایسے ہی بننے والے ایک کارگو لانچ میں صبح اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے دیکھتے نہ صرف پوری لانچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بلکہ ساتھ ہی کھڑی دوسری لانچ بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 10 فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل کی مدد سے تقریباً 3گھنٹے میں اس پر قابو پایا گیا ۔
کارگو لانچ کے مالک حاجی محمد کے مطابق آگ صبح 4 بجے لگی تھی تاہم فائر برگیڈ کا عملہ ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچا۔ فش ہاربر پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں کوئی فائر بریگیڈ اسٹیشن موجود نہیں جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔
دوسری جانب کراچی کےعلاقے آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں واقع فوم کے گودام میں آگ لگنے سےلاکھوں روپےمالیت کافوم جل کر راکھ ہوگیا۔ دکانداروں کا کہنا ہےکہ کسی نے کچرے میں آگ لگائی جس نےفوم کےگودام کواپنی لپیٹ میں لےلیا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔