
دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے 2500 رنز مکمل کرلیے اور انہوں نے یہ کارنامہ صرف 62 اننگز میں انجام دے کر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
Babar Azam has taken Virat Kohli's record as the fastest to 2500 T20I runs 🔥#PAKvAUS | #T20WorldCup pic.twitter.com/EFKqb95n92
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 11, 2021
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 68 اننگز میں 2500 رنز مکمل کیے تھے جب کہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے 78 ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 83 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ نے 89 اننگز میں 2500 رنز مکمل کیے۔
اس سے قبل بابراعظم نے بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔