عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے اوربم دھماکا 33 افراد ہلاک متعدد زخمی
وزارت خارجہ کی عمارت کے باہرخود کش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے،حکام
عراقی وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب اورگرین زون میں خودکش حملے اور بم دھماکے کے نتیجے میں میں 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر خود کش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک اور خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی گرین زون میں دکان سے ٹکرا دی جبکہ گرین زون میں ہی ریستوران کے قریب ہونے والے دھماکے میں بھی 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب امریکا کی وزارت خارجہ امور کی کمیٹی کے چیرمین ایڈ روئس کا کہنا تھا کہ عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں جب کہ شدت پسند ملک میں مضبوط سے مظبوط تر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوری المالکی کو القاعدہ اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔