تمام مسالک اورمذاہب کااحترام کرتے ہیںحیدر عباس رضوی

بزرگوں پرمشتمل کمیٹیاںبنائی جائیں،ڈیفنس کلفٹن ریذیڈینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب.


Express Desk September 11, 2012
بزرگوں پرمشتمل کمیٹیاںبنائی جائیں،ڈیفنس کلفٹن ریذیڈینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: آئی این پی

متحدہ قومی موومنٹ ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینس کمیٹی کے زیر اہتمام ڈیفنس میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

جس میں قومی اسمبلی میںایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سید حیدر عباس رضوی ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی وسیم اختر،کشور زہرہ ،رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم اورماہر معاشیات شبر زیدی ،ڈی سی آر سی کے جوائنٹ انچارج عارف شفیق و اراکین سمیت ڈیفنس، کلفٹن سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،ڈی سی آر سی کے تحت منعقدہ اجلاس کے شرکا سے سید حیدر عباس رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک اورمذاہب کااحترام کرتے ہیں۔

کئی سالوں سے پاکستان کے حالات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیے جارہے ہیں،مسلک اور مذہب کی بنیاد پرمعصوم و بے گناہ افراد کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے ،ایسے واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ فسادات اور مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں،انہھں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی شروع دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ تمام مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کیا جائے، بزرگوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیں اور اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں