مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

گزشتہ روز بھی قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا تھا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک November 12, 2021
نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام اور سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج کے اہلکار ضلع کلگام میں آج صبح گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا جب کہ سرینگر میں جعلی پولیس مقابلے میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد سرینگر اور دیگر علاقوں میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے میں کسی بھی احتجاج سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں