نااہلی کیس فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کی سماعت رکوانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا نااہلی کیس کا 60 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم


ویب ڈیسک November 12, 2021
آپ کو کیا ڈر ہے الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کی اپنے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت رکوانے کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سماعت رکوانے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کے وکیل سے کہا کہ آپ کو کیا ڈر ہے الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے دیں۔ وکیل نے بتایا کہ یہ کیس سینیٹ الیکشن سے متعلق ہے، الیکشن کمیشن کامیابی کے 60 روز میں اہلیت کا فیصلہ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی روک کر فیصل واوڈا کیخلاف فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی درخواستیں؛ الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کی آخری مہلت

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ 60 روز کی مدت میں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی، آپ اپنے بےگناہی ثابت کریں، اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں، آپ کو الیکشن کمیشن کی کارروائی سےکیاڈر ہے؟۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا نااہلی کیس کا 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں