بگ تھری کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ذکا اشرف

جنوبی افریقا اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز سے بگ تھری کے معاملے پر سنگاپور میں مذاکرات ہوں گے، ذکا اشرف


ویب ڈیسک February 06, 2014
پاکستان سپر لیگ دوبارہ شروع کی جائے گی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان کے ہر شہر میں شروع کریں گے، ذکا اشرف فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے بگ تھری کے معاملے پر اصولی مؤقف اپنایا ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذکا اشرف نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر پاکستان، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے بورڈز اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، میں اس معاملے پر تمام بورڈز سے بات کروں گا اور جنوبی افریقا اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز سے سنگاپور میں مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دوبارہ شروع کی جائے گی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان کے ہر شہر میں شروع کریں گے اور کلب کرکٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے گا جس کے لئے سینیئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کوچ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ کوچ کے نام کا اعلان 9 فروری کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں