آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں پیشرفت کا امکان چیئرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے
رمیز راجہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دبئی پہنچ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں پیشرفت کا بھی امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے، اس کے علاوہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں پیشرفت کا بھی امکان ہے جب کہ پی سی بی کے سربراہ کو 16 نومبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کے مختلف اجلاسوں میں شرکت بھی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کا خواہاں ہے۔ اس ضمن میں کوئی مثبت پیش رفت سامنے آسکتی ہے، پاکستان یو اے ای اے، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے اشتراک سے 50 اوورز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا چکا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے ملتوی ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت بھی متوقع ہے۔