لاہور میں تشدد کا شکار 7 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب

بچی کے چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات ہیں اور اسےاستری سے بھی جلایا گیا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

بچی کے چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات ہیں اور اسےاستری سے بھی جلایا گیا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو۔ فوٹو:ایکسپریس

KARACHI:
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار 7 سالہ گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لے لیا۔

اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کی شکار 7 سالہ گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لے لیا، 7 سالہ بچی لاہور کے علاقے کینال ویو سوسائٹی میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی۔


چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر بچی پر تشدد کی اطلاع ملی، جس پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کی اور 7 سالہ گھریلو ملازمہ مصباح کو بازیاب کراکے زخمی حالت میں سمن آباد اسپتال میں لایا گیا، جہاں انکشاف ہوا کہ بچی کو استری سے بھی جلایا گیا، جب کہ اس کے چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

سارہ احمد نے بتایا کہ متاثرہ بچی مصباح کو مکمل طبی معاونت فراہم کی جارہی ہے، اور میڈیکل کے بعد عدالتی حکم پر تشدد کا نشانہ بنانے والے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی، اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 
Load Next Story