جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے فون سمیں فعال اور فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے سلیکون سے بنے 6500 انگوٹھے، 7 ہزار سمز ، 17 بائیو میڑک مشین اور 3 موبائل برآمد ہوئے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک November 12, 2021
ملزمان کے قبضے سے سلیکون سے بنے 6500 انگوٹھے، 7 ہزار سمز ، 17 بائیو میڑک مشین اور 3 موبائل برآمد ہوئے، ایف آئی اے۔ فوٹو:فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سلیکون کے جعلی فنگر پرنٹ بنا کر موبائل فون سمیں نام کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے بھکر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیلیکون سے بنے انگوٹھے لگاکر جعلی موبائل سمز کی ایکٹیویشن کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلیکون سے بنے 6500 انگوٹھے، مختلف کمپنیوں کی 7 ہزار سمز ، 17 بائیو میڑک مشین اور 3 موبائل برآمد ہوئے ہیں، ملزم جعلی انگوٹھوں کے زریعے سمز ایکٹو کروا کر فنانشل کرائم اور شہریوں سے فراڈ کر رہے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں