خیبر پختونخوا حکومت نے اسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں توسیع کردی

الاؤنس پینشن کے لیے بطور اجرت، ہاؤس رینٹ کی ریکوری کا حصہ نہیں ہوگا


ویب ڈیسک November 12, 2021
الاؤنس پینشن کے لیے بطور اجرت، ہاؤس رینٹ کی ریکوری کا حصہ نہیں ہوگا - فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے ایم ٹی آئی اسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین میں مزید 4 کیٹیگریز تک ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ صحت نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان ملازمین کو یکم جولائی 2017ء فلیٹ، ماہانہ 10 ہزار روپے اور یکم جولائی 2021ء سے 15 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، چار کیٹیگریز میں مائیکرو بیالوجسٹ، بائیو کیمسٹ، فزیوتھراپسٹ اور فارمسسٹ شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق الاونس ان ملازمین کو محکمہ صحت میں منظور شدہ آسامی پر تعنیاتی کے دوران دیا جائے گا، غیر معمولی چھٹی، رخصت خاص اور پڑھائی کی چھٹی میں الاؤنس نہیں ملے گا، یہ الاؤنس پینشن کے لیے بطور اجرت، ہاؤس رینٹ کی ریکوری کا حصہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |