وزیراعظم کا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر اظہار برہمی

وزیراعظم کی پلاننگ کمیشن، واپڈا اور این ایچ اے کو بلوچستان کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے ہدایت


ویب ڈیسک November 12, 2021
وزیراعظم نے پلاننگ کمیشن، واپڈا اور این ایچ اے کو بلوچستان کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے ہدایت دی . فوٹو : فائل

JHELUM: وزیرعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقیاتی و مالی ضروریات اور صوبے میں وفاقی منصوبو ں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے کی سست روی پر اظہار برہمی کیا، وزیراعظم نے پلاننگ کمیشن، واپڈا اور این ایچ اے کو بلوچستان کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے ہدایت دی۔

وزیراعظم نے پلاننگ کمیشن کو ہدایت دی کہ جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج بھی تیار کیاجائے، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کی درخواست کی اور کہا کہ سرحدوں کی بندش سے سرحدی علاقوں کے عوام کا روز گار ختم ہو گیا ہے، بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے پر عمل درآمد تک سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی فوری بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں