سونے کے نرخ میں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 28 ہزار 650 روپے ہوگئی
ایک روز قبل سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1849 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 385 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 28 ہزار 650 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 10 ہزار 297 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 1268.86روپے پر مستحکم رہی۔