دنیا کی معروف کمپنی کا پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

فرم کا وفد پاکستان میں ترقی کرنے والے اسٹارٹ اپز، آئی ٹی کمپنیوں، نجی اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں سے ملاقاتیں کررہا ہے


Khususi Reporter November 12, 2021
فرم کا وفد پاکستان میں ترقی کرنے والے اسٹارٹ اپز، آئی ٹی کمپنیوں، نجی اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں سے ملاقاتیں کررہا ہے (فوٹو : فائل)

دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں پھیلی معروف ونچر کپیٹل فرم 500 گلوبل نے پاکستان کے نئے اسٹارٹ اپز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی اور تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق کئی ٹریلین ڈالر کے اثاثہ جات کی مینجمنٹ کرنے والی ونچر کپیٹل فرم کا وفد کمپنی کے منیجنگ پارٹنر اور چیف ایگزیکٹو کورٹنی پاول کی قیادت میں پاکستان کے دورہ پر ہے۔ اسپشلائزڈ ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین امر ہاشمی نے دبئی ایکسپو 2020ء کے دوران گلوبل 500 ونچر کپیٹل کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی دعوت پر یہ فرم پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے اسٹارٹ اپز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں، نیجی اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں سے ملاقاتیں کر رہی ہے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستانی کمپنیوں نے گلوبل ونچر کپیٹل فرم کومشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

500 venture frim delegation visit in pakistan 2

ونچر کپیٹل فرم کے وفد میں پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر اور اسٹارٹ اپز کے فروغ کے لیے فنڈز کی فراہمی کے مواقع کو سراہا اور مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں دی جانے والی دس سالہ ٹیکس کی رعایتوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین امر ہاشمی نے وفد کو حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی زونز میں فراہم کی جانے والی سہولتوں، ٹیکس کی رعایتوں اور مختلف سبسڈیز کی فراہمی پر بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں