شہری نے پانی کی لائن کاٹنے پر واٹر بورڈ کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

واٹر بورڈ نے بغیر کسی نوٹس کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا ہے، میرا موکل تمام بل وقت پر ادا کرتا ہے،وکیل


کورٹ رپورٹر November 13, 2021
لائن بند ہونے سے ماہانہ 30 ہزار کا پانی ٹینکرز کے ذریعے خریدنا پڑ رہا ہے، درخواست گزار، فریقین کو نوٹس جاری ۔ فوٹو : فائل

صارف عدالت نے شہری کی پانی کی لائن منقطع کرنے پر کراچی واٹر اینڈ سیورج کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

صارف عدالت کے جج جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو کے روبرو شہری ایاز ملک کی جانب سے پانی کی لائن منقطع کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ واٹر بورڈ نے بغیر کسی نوٹس کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا ہے، میرا موکل تمام بل وقت پر ادا کرتا ہے، بغیر کسی اطلاع اور نوٹس کے پانی کی لائن بند کرنا غیر قانونی ہے، واٹر بورڈ گزشتہ 3 سال سے میٹھا پانی تک فراہم نہیں کر سکا،لائن بند ہونے سے ماہانہ 30 ہزار کا پانی ٹینکرز کے ذریعے خریدنا پڑ رہا ہے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں