ساہیوال میں فریج پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق

جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ منشاء کے نام سے ہوئی ہے جو نجی بینک میں ملازم تھا، پولیس

جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ منشاء کے نام سے ہوئی ہے جو نجی بینک میں ملازم تھا، پولیس فوٹو:فائل

شاداب ٹاون میں فریج پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔


ساہیوال کے علاقے شاداب ٹاؤن میں فریج کا اسٹپلائزر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوشش میں ہمسایہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھر والے لاہور گئے ہوئے تھے جس کے باعث ہمسایہ آگ بجھانے کے لیے گھر میں آیا جب کہ جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ منشاء کے نام سے ہوئی ہے جو نجی بینک میں ملازم تھا۔
Load Next Story