پاکستان کی اسٹارٹ اپ کمیونٹی ترقی کررہی ہےعامراعجاز

نوجوان ڈیجیٹل یوتھ جیسے پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں


Khususi Reporter November 13, 2021
خیبر پختونخوا حکومت اورعالمی بینک سالانہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کا انعقاد مشترکہ طورپرکرتے ہیں فوٹو: ایکسپریس

چیف ڈیجیٹل آفیسر جاز عامر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹارٹ اپ کمیونٹی ترقی کررہی ہے۔

پشاورمیں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف ڈیجیٹل آفیسر جاز عامر اعجازکا کہنا تھا کہ ملک میں نوجوان ڈیجیٹل یوتھ جیسے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ڈیجیٹل اکانومی کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

عامر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں سمٹ کے آغاز سے نوجوانوں کو جدید ترین تکنیکی رجحانات اور ملک کے کاروباری ماحولیاتی نظام میں بااختیار بنانے کے لئے توجہ مرکوز کی ہے۔

چیف ڈیجیٹل آفیسر جاز نے کہا کہ ملک میں معروف ٹیک کانفرنس میں سے ایک کے طور پریہ کانفرنس قومی اور بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں، ٹیک کے شوقین افراد، اکادمیہ، بین الاقوامی ڈونرز، صنعت، حکومتوں، سرمایہ کاروں اور سول سوسائٹی پر مشتمل بڑی تعداد میں افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ جاز پاکستان میں ایک سازگار اور پائیدار ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت اورعالمی بینک سالانہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کا انعقاد مشترکہ طورپرکرتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |