سونے کے عالمی اور مقامی نرخ میں کمی

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1268 روپے 86 پیسے پر مستحکم رہی


ویب ڈیسک November 13, 2021
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1268 روپے 86 پیسے پر مستحکم رہی۔(فوٹو: فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1866 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 825 روپے ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 472 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1268 روپے 86 پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں