قائد اعظم ٹرافی سدرن کامیاب سندھ کے احسان علی کی ٹرپل سنچری

سدرن پنجاب نے ناردرن کو 10 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا۔

سدرن پنجاب نے ناردرن کو 10 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا۔ فوٹو: پی سی بی

قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں پہلا نتیجہ سامنے آگیا۔

سدرن پنجاب نے ناردرن کو 10 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، 231 کا خسارہ پانے والی ناکام ٹیم نے دوسری باری میں 231 رنز ہی اسکور کیے، سدرن پنجاب نے ایک رن بنانے کے لیے 5 اوورز کا کھیل ممکن بنایا، علی عثمان نے 4 جبکہ محمد عباس اور ضیا الحق نے 3،3 وکٹیں لیں۔


قذافی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کا ڈے اینڈ نائٹ میچ ڈرا ہوگیا، سندھ کے احسان علی نے 303 رنز ناٹ آؤٹ بناکر قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں پانچواں بڑا انفرادی اسکور بنایا،ٹیم نے 5 وکٹ پر616 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈکردی، عماد عالم نے 157 کی اننگز کھیلی، سینٹرل پنجاب نے4 وکٹ پر 185 رنز جوڑے، احمد شہزاد 63اور عابد علی 45 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا میچ بھی ڈرا ہوگیا، خیبرپختونخوا نے جوابی اننگز میں 557رنز بنائے،نبی گل 101 اورخالد عثمان 110 رنز ناٹ آؤٹ بنانے میں کامیاب رہے، عادل امین 83 اور آصف آفریدی 62 رنز بناکر نمایاں رہے، رضا الحسن نے 5 وکٹیں لیں،بلوچستان نے وکٹ گنوائے بغیر58 رنز جوڑے۔

 
Load Next Story