لانگ مارچ ہو شارٹ یا کوئیک مارچ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا فواد چوہدری

انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا نہیں قومی ایجنڈا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 14, 2021
پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکا دینا ہے، پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں