فحش فلموں کے بعد شلپا اور راج کندرا پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

جب اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو شلپا اور راج نے مجھے دھمکیاں دیں، شکایت کنندہ


ویب ڈیسک November 14, 2021
راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکادہی اور جعلسازی کی شکایت درج ہوئی ہے، بھارتی میڈیا فوٹوفائل

ISLAMABAD: فحش فلموں کے واقعے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرا ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بزنس مین نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکادہی اور جعلسازی کی شکایت درج کروائی ہے اور دونوں سے ایک کروڑ 51 لاکھ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ کیس شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی جانب سے شروع کیے گئے فٹنس انٹرپرائز سے منسلک ہے۔ رپورٹس کے مطابق شلپا اور راج نے اس منصوبے کے لیے ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے پیسے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد کرلیں

شکایت کنندہ نے جوڑے پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ جب اس نے ان دونوں سے اپنے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو شلپا اور راج نے اسے دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنگین الزامات کے باوجود راج کندرا کو ضمانت کیوں ملی؟

واضح رہے کہ رواں برس 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں