احساس راشن پروگرام میں 4 کروڑ افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں ثانیہ نشتر

عوام کو یر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے، ثانیہ نشتر


ویب ڈیسک November 14, 2021
ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو یر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے

ANKARA: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے حسن ابدال کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ 1 ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |