لاہور ایئرپورٹ کارگو میں دستانے کے کارٹنز سے ہیروئن برآمد

ہیروئن سیالکوٹ کے ایجنٹ پرائم کارگو انٹرنیشنل کی جانب سے بک کروائے گئے دستانوں کے ڈبے سے برآمد ہوئی، حکام

دستانوں سے بھرے کارٹن ورجن اٹلانٹک کی پرواز سے لندن کے لیے بک کروائے گئے تھے، اے این ایف۔ فوٹو:فائل

ہیروئن سیالکوٹ کے ایجنٹ پرائم کارگو انٹرنیشنل کی جانب سے بک کروائے گئے دستانوں کے ڈبے سے برآمد ہوئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو سے ہیروئن سے بھرے درجنوں کارٹن پکڑے گئے، دستانوں سے بھرے کارٹن ورجن اٹلانٹک کی پرواز سے لندن کے لیے بک کروائے گئے تھے۔

اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن سیالکوٹ کے ایجنٹ پرائم کارگو انٹرنیشنل کی جانب سے بک کروائے گئے دستانوں کے ڈبے سے برآمد ہوئی ہے، جیری شیڈ میں کسی بھی قسم کے سامان کی ترسیل بند کردی۔
Load Next Story