بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ’بینچ پاور‘ کو آزمائے جانے کا امکان
سرفراز، خوشدل، حیدر، نواز، شاہنواز دھانی، وسیم جونیئر اور عثمان قادر کو بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلنے کا موقع ملے گا
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی صلاحتیں نہ دکھا سکنے والے قومی کرکٹرز کو بنگلادیش کے خلاف سیریز میں آزمائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں باہر بیٹھ کر میچز دیکھنے والے خوشدل شاہ، حیدر علی، محمد نواز، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور عثمان قادر کو بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے گا، محمد رضوان نے آرام کیا تو سرفراز احمد کو میدان میں اتارا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19 نومبر کو ہوگا، قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہو چکے۔