پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ویکسین لگنے پر واپس چلی جائے گی اسد عمر

فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک November 14, 2021
آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتےہیں، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے، اسے ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہا ہوں ، موجودہ حکومت میں 23 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں، زراعت کے شعبے میں لوگوں بہت نوکریاں ملی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں نوکریوں کے مواقع مل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے ، سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، ویسے ہی پی ڈی ایم آتی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی، فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں