
دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے اور آخری معرکے میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
David Warner's dismissal means Babar Azam will finish as the top run-scorer at this year's #T20WorldCup 👏
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021
آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا جب کہ ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ میں 289 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔
🏆 𝗔𝗨𝗦𝗧𝗥𝗔𝗟𝗜𝗔 𝗪𝗜𝗡 𝗧𝗛𝗘𝗜𝗥 𝗙𝗜𝗥𝗦𝗧 𝗠𝗘𝗡’𝗦 #𝗧𝟮𝟬𝗪𝗢𝗥𝗟𝗗𝗖𝗨𝗣 𝗧𝗜𝗧𝗟𝗘! 🏆 pic.twitter.com/ZbpQQSJanu
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے لیکن ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 92 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے میچ نیوزی لیںڈ سے دور لے گئے، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
David Warner's last three innings:
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021
89* vs West Indies, Super 12s
49 vs Pakistan, semi-final
50* vs New Zealand, today
Finished, they said 👀
📝 https://t.co/ejaVX07a0O | #T20WorldCup pic.twitter.com/TcXJ5wJbir
ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم مچل مارش وکٹ پر ڈٹے رہے اور 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ گلین میکسوئل بھی 28 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں ٹرینٹ بولٹ نے حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز کی جانب سے سیمی فائنل کے ہیرو ڈیرل مچل بڑے معرکے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ گلین فلپس 18 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
The joint-highest score in a #T20WorldCupFinal from Kane Williamson 🔢
— ICC (@ICC) November 14, 2021
A knock for the ages 👏#T20WorldCup | #NZvAUS | https://t.co/50horpfG97 pic.twitter.com/FJdWmod5TK
مارٹن کپٹل بھی بیٹنگ کے دوران بہت مشکل میں دکھائی دیے اور 35 گیندوں پر صرف 28 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 48 گیندوں پر 85 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی بلے بازوں کو خوب پریشان کیے رکھا اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ ایڈم زمپا کے حصے میں آئی۔
2014 - Super 10s exit
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021
2016 - Super 10s exit
2021 - CHAMPIONS 🔥🔥🔥
An extraordinary achievement 💛
📝 https://t.co/ejaVX07a0O | #T20WorldCup pic.twitter.com/ftPGi3gSKW
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔