ایکواڈور کی جیل پھر میدان جنگ بن گئی 58 قیدی ہلاک

ستمبر میں جیل کے اندر ہونے والے ہنگامے میں 119 قیدی مارے گئے تھے


ویب ڈیسک November 14, 2021
قیدیوں کے درمیان جیل کے اندر گینگ کا سربراہ بننے کی جنگ جاری ہے، فوٹو: فائل

ایکواڈور کی جیل میں جرائم پیشہ افراد کے مختلف گروپوں میں رات بھر ہونے والے جھگڑے میں 58 قیدی ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے شہر گویاکیل میں واقع بدنام زمانہ جیل ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی۔ خطرناک قیدیوں نے ڈنڈوں، سریوں اور تیز دھار اشیاء سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مختلف جرائم پیشہ افراد کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ پولیس اور جیل انتطامیہ سے صورت حال بے قابو ہوگئی اس دوران 58 قیدی ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

قیدیوں نے بجلی کی معطلی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے کیے اور پولیس اہلکار مکمل طور پر بے بس ثابت ہوئے۔ یہ وہی جیل ہے جہاں ستمبر میں بھی 119 قیدی جھگڑے میں مارے گئے تھے۔

حکومت نے جیل میں تشدد کی لہر کو اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کے درمیان تنازعات کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے درمیان جیلوں کے کنٹرول کے لیے لڑائی ہورہی ہے۔ گینگ کے سربراہ کی رہائی کے بعد قیدیوں میں سربراہی کے لیے جنگ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں